اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق دیسی ساخت کے اس بم کا دھماکہ بغداد کے نواحی علاقے ابوغریب کے بازار میں ہوا۔ ابوغریب کے بازار میں عام طور پر خریداروں کا خاصا رش رہتا ہے۔ دھماکے میں فوری طور پر دو افراد کے مارے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے چھے افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں قریبی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ تاحال کسی فرد یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم کہا جا رہا ہے کہ عراقی فوج کے ہاتھوں زبردست ہزیمت اٹھانے کے بعد داعش دہشت گردوں نے ایک بار پھر عام شہریوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲